منی لانڈرنگ کیس میں حسین لوائی کو بی کلاس فراہمی کا حکم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں ملزم نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی کی بی کلاس کی فراہمی سے متعلق درخواست منظور کرلی ہے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے وکلا کا مؤقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت حکم دیا ہے کہ قانون کے مطابق جیل میں حسین لوائی کو بی کلاس کی سہولیات فراہم کی جائیں۔دریں اثنا جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے سے متعلق کیس میں ملزم متحدہ رہنما فاروق ستار اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پولیس فائل سمیت طلب کرلیا۔۔