بیوی کو مارکر خودکشی کا ڈرامہ رچانے والا دھرلیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی میں اہلیہ کی خودکشی کا ڈرامہ رچانے والا شوہر دھرلیا گیا۔ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس کی اہلیہ لڑکوں سے فون پر باتیں کرتی تھی۔تفصیلات کے مطابق اورنگی کے علاقے رحمت چوک میں پیر کو گھر سے خاتون ردا کی پھندا لگی لاش ملی تھی۔اس کے شوہر نے واقعہ کو خودکشی ظاہر کیا تھا، تاہم مقتولہ کی والدہ نے اقبال مارکیٹ پولیس کو درخواست دیتے ہو ئے کہا تھا کہ ان کی بیٹی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے درخواست پر خاتون ردا کے شوہر واصل کو حراست میں لے کر تفتیش کی، تو ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا۔