پڈعیدن دھماکے کے بعد کریک ڈاؤن میں 36 گرفتار

0

پڈعیدن (نمائندہ امت) پڈعیدن کے قریب گزشتہ رات 375 کلو میٹر کے مقام پر ریلوے ٹریک پر ہونے والے بم دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی اداروں نے پڈعیدن لاکھا ، مورو ، تھاروشاہ ، بھریا اور دیگر شہروں میں کریک ڈاؤن میں 36 سے زائد جسقم اور جسمم کارکنوں کو گرفتار کر لیا ،جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب قوم پرستوں کی گرفتاریوں پر جسقم کارکنوں نے مظاہرے کئے ہیں۔ ایس ایس پی نوشہرو فیروز امجد شیخ سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک بم دھماکے کے ملزمان کی گرفتار ی تک آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 30 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More