گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام کیلئے کھولنے کا اعلان
کراچی(ایجنسیاں)گور نر سندھ عمران اسماعیل نے عوام کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھولنےکا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ 16ستمبر کو شہری گیٹ نمبر ایک سے شناخت کے بعد گورنر ہاؤس میں داخل ہوکر پارک میں گھوم پھر سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کے صرف 2 کمرے اور ایک گاڑی استعمال کر رہا ہوں، پہلے 40 گاڑیاں گورنر پروٹول میں ہوتی تھیں۔ قبل ازیں روسی قونصل جنرل الیگزینڈر کوزن نے گورنرہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ معاشی، اقتصادی، تجارتی و سماجی روابط، پاک روس تعلقات کے خطے پر اثرات اور سرمایہ کاری سمیت دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس بھی گورنر سے ملے۔