دہشت گردی کیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائینگے – سیاسی عسکری قیادت

0

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیاسی و عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘‘کا عنوان پوری قوم کی امنگوں اور جذبے کا ترجمان ہے۔ رواں سال یوم دفاع پاکستان نہایت منفرد ہے ،کیونکہ افواجِ پاکستان نے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ،جس کی وجہ سے مادرِ وطن کے استحکام کو مزید دوام ملا۔ بالخصوص گزشتہ 17سال میں دہشت گردی کے خلاف کٹھن اور غیر روایتی جنگ میں جس طرح ہمارے بچوں،جوانوں، بوڑھوں اور عورتوں نے قربانیاں دی ہیں ،ان کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا پاکستان پرٴْامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے،تمام ہمسائیوں سمیت پوری دنیا کیساتھ برابری کی بنیادوں پر باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں،عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد اور جارحیت کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ دریں اثنا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے حوالے سے خصوصی پرومو جاری کیا ہے۔پرومو میں آرمی چیف شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کررہے ہیں۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیغام دیا ہےکہ شہید کی جو موت ہے ،وہ قوم کی حیات ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے شہدائے پاکستان اور ان کے لواحقین کو بھی سلام پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے دوسرے پرومو میں شہدا جدوجہدِ آزادی کشمیر کو سلام پیش کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More