سیکریٹری اطلاعات و آرکائیوز کی پریس کلب آمدصحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا گیا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری اطلاعات وآرکائیوز حکومت سندھ عبدالرشید سو لنگی نے آج کرا چی پریس کلب کا دورہ کیا۔اس موقع پران کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل پی آرز،ڈائریکٹرپریس انفارمیشن زینت جہاں،ڈائریکٹر اشتہارات ذوالفقارشاہ،ڈائریکٹر پریس اخترعلی سوریو بھی موجود تھے۔ کرا چی پریس کلب کے صدر احمد ملک اور جنرل سیکریٹری مقصو د یو سفی نے کلب کا دورہ کراتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات و آرکائیوز کو کلب کی تزئین و آرائش ودیگرامور سے متعلق بریفنگ دی۔صدر پریس کلب اورجنرل سیکریٹری نے سیکریٹری اطلاعات کو صحافیوں کے ہیلتھ کارڈ ،تیسرٹاؤن ،کراچی پریس کلب کی سالانہ گرانٹ،صحافیوں کیلئے ایل ڈی اے کے پلاٹس کی رقم کی حکومت سندھ کی جانب سے ادائیگی، ایم ڈی اے کے پلاٹوں کی حدبندی اور زیرالتواء پلاٹوں کی قرعہ اندازی سمیت دیگر امور سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات و آرکائیوز نے کہا کہ حکومت سندھ آزادی صحافت پرمکمل یقین رکھتی ہے اور صحافی برادری کو ہرممکن سہولیات پہنچانے کےلئے پر عزم ہے کیونکہ آزاد صحافت کسی بھی ملک کی اساس ہوتی ہے اور صحافی معاشرے کی آنکھ،ناک اورکان ہوتے ہیں۔ ان کی مثبت رہنمائی سے ہی مسائل کاحل ممکن ہوتاہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ کراچی پریس کلب سے حکومت سے متعلق امور کی انجام دہی کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ سیکریٹری پریس کلب مقصود یوسفی،جوائنٹ سیکریٹری نعمت اللہ خان ودیگرعہدیداران بھی تھے۔ علاوہ ازیں رشید سولنگی نے جمعرات کو محکمہ اطلاعات کے مختلف شعبہ جات کادورہ کیا۔عملے اور افسران سے ملاقات کی۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے افسران اور عملے کو متنبہ کیا اور کہا کہ وہ اپنے فرائض مکمل تندہی سے انجام دیں اور دفتر میں بروقت موجودگی کو یقینی بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More