ڈاکٹر ریاض احمد شیخ کی کتاب کی تقریب رونمائی آج ہوگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل کی فوک اینڈ ہیرٹیج کمیٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر ریاض احمد شیخ کی تحریر کردہ کتاب پروفیسر حمزہ علوی عوام دوست مارکسی دانشور، کی تقریب آج شام 5 بجے منظر اکبر ہال میں منعقد ہوگی ۔ اظہار خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر مبارک علی، ڈاکٹر سید ہارون احمد، زبیدہ مصطفےٰ، انیس ہارون، کرامت علی، مہناز رحمان،سعید حسن خان اور ڈاکٹر ایوب شیخ شامل ہیں۔