توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کی نظر ثانی اپیل دائر

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے توہین عدالت کیس میں اپنی نااہلی بارے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل سپریم کورٹ میں دائرکردی ہے ۔ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں کہاگیاہے کہ استغاثہ کے موقف کو اہمیت دی گئی لیکن دفاع کو نظر انداز کیا گیا ، استغاثہ کے خلاف مواد کے باوجود درخواست گزار کو شک کا فائدہ نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ الزام ثابت کیے بغیر سزا دے دی گئی اور شواہد کا درست انداز میں جائزہ نہیں لیا گیا جو قانون کی نظر میں درست نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More