چین کے وزیرخارجہ کل سے پاکستان کا دورہ کریں گے

0

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے وزیرخارجہ وانگ ای 3 روزہ دورے پر کل جمعے کو پاکستان پہنچیں گے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وانگ ای اپنے پاکستانی ہم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان جارہے ہیں۔ترجمان کے مطابق چینی وزیرخارجہ جمعے سے اتوار تک پاکستان میں موجود ہوں گے اور اس دوران وہ پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان ہواچن ینگ نے مزید بتایا کہ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل پربات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ہرطرح کے حالات میں اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں، دونوں ممالک اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More