کے الیکٹرک غفلت کیس میں تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر عدالت برہم

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ملیر کی عدالت نے احسن آباد میں کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث 8سالہ عمر کے دونوں بازووں سے محروم ہونے کے کیس میں تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس فائل سمیت طلب کرلیا ۔ جمعرات کے روز سماعت پر عبوری ضمانت پر رہا دیگر 9 ملزمان جنرل منیجر کریکٹومینٹی نینس ریاض احمد ناعمانی ، ڈپٹی جنرل منیجرضمیر احمد شیخ ، انچارج کے الیکٹرک عمران اسلم ، ڈی جی ایم ثاقب عباس ، منیجر کریکٹومینٹی نینس نثار احمد ، سپروائزر ارسلان ، شفٹ انچارج سید شاہ نواز ، اسسٹنٹ انجینئر رضا حسین رضوی اور شفٹ انجینئر شوکت منگی پیش ہوئے ۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے پولیس فائل فراہم نہیں کی گئی ہے ۔ اس موقع پر وکیل صفائی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ا یف آئی آر میں درج سیکشن ان افسران پرلاگونہیں ہوتی۔ ملزمان کےالیکٹرک کےاعلی افسران ہیں، تمام ملزمان نان ٹیکنیکل ہیں ۔ استدعا ہے کہ عبوری ضمانت میں توثیق کی جائے ۔عدالت نے مؤقف سننے کے بعدمذکورہ ملزمان کی عبوری ضمانت میں 11 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More