پی ٹی وی کے 6 چینلز کا خسارہ اربوں تک جا پہنچا

0

اسلام آباد ( محمد فیضان )پا کستان ٹیلی ویژن بھی ملکی خزا نے پر بوجھ بن گیا، 7چینلز میں سے پی ٹی وی ہوم کے علا وہ با قی 6چینل بری طرح خسارے میں ہیں ان میں پی ٹی وی نیوز ، پی ٹی وی نیشنل ، پی ٹی وی بو لان ، پی ٹی وی گلوبل ، پی ٹی وی سپورٹس اور پی ٹی وی ورلڈ شامل ہیں حیران کن طور پر پی ٹی وی ورلڈ نے پا نچ سا ل میں جتنی کمائی کی اتنے اس کے ایک سال کے اخراجا ت تھے ۔تفصیلات کے مطابق اس وقت پی ٹی وی کا نیوز چینل سب سے زیا دہ مالی خسارے میں جا رہاہے۔ ذرا ئع کے مطابق سابق دور میں پی ٹی وی نیوز میں سفارشی اور سیاسی بنیادوں پر اہل ا فراد کی جگہ دوستوں اور عزیزوں کو بھاری تنخوا ہوں اور مشاہروں پر بھرتی کر کے نوازا گیا جس نے پی ٹی وی نیوز کی بنیاد کو تبا ہ کر دیا ۔ پی ٹی وی نیوز پر چندمخصوص ا فراد قا بض رہے جس کی و جہ سے مالی لحاظ سے یہ چینل تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے جبکہ جن نااہل ا فراد کو پی ٹی وی نیوز میں تعلقا ت کی بنیاد پر جگہ دی گئی تھی وہ ا ب بھی و ہاں قا بض ہیں۔ پی ٹی وی نیوز گزشتہ پا نچ سال سے بھاری مالی خسارے کا شکا ر ہے ۔2012-13میں پی ٹی وی نیوز کی آمدن 216 ملین روپے جبکہ ا خراجا ت 1415 ملین روپے تھے، اسی طرح 2013-14 میں آمدن 173ملین اوراخراجات 1600ملین روپے ، 2014-15 میں آمدن 216 ملین اور اخراجات 1656ملین روپے ،2015-16 میں آمدن 311 ملین اور اخراجات 1793ملین روپے جبکہ 2016-17 میں آ مدن 338 ملین اور اخراجات 1839ملین روپے تھے ۔اب آمدن اورخراجات میں فرق 500فیصد سے بڑھ گیاہے۔ پی ٹی وی ورلڈ بھی اپنوں کو نوا زنے او ر نا اہل افراد بھرتی کرنے کی وجہ سے سرکاری خزانے کو کھا رہا ہے۔ گزشتہ پانچ سال میں پی ٹی وی ورلڈ نے مجموعی طور پر صرف 319ملین روپے کمائی کی جو پی ٹی وی ورلڈ کے صرف ایک سا ل کے اخرا جات کے برا بر ہےجبکہ پا نچ سال میں پی ٹی وی ورلڈ پر مجموعی طور پر 1650ملین روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے۔ اسی طرح پی ٹی وی بولان نے پانچ سال میں پی ٹی وی کو 83 ملین روپے کی آ مدن ہو ئی جبکہ اس کے مقابلے میں 1455ملین روپوں سے زا ئد کے ا خراجا ت ہو ئے۔ پی ٹی وی گلوبل اور پی ٹی وی سپورٹس بھی خسارے میں چل رہے ہیں۔ پی ٹی وی گلوبل کو پا نچ سال میں 405ملین روپے آمد ن ہو ئی لیکن اس پرہو نےوا لے ا خراجا ت 800 ملین روپوں سےزائد ہیں پی ٹی وی سپورٹس گزشتہ2سال سے خسارے کا شکا رہیں 2016-17 میں اس کی آمدن 866ملین جبکہ ا خراجات 1667ملین روپے تھے صرف پی ٹی وی ہو م ایک ایسا چینل ہے جس کی آمدن اس کے ا خراجا ت سے زیادہ ہے او ر وہ منا فع میں جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More