عراق میں مظاہرین پر دوبارہ فائرنگ – 1 ہلاک – 25 زخمی

0

بصرہ(امت نیوز) عراق میں توانائی بحران، کرپشن اور تباہ حال انفرا اسٹرکچر کی عدم بحالی کیخلاف مظاہرے جاری ہیں، بصرہ میں سیکورٹی فورسز نے دوبارہ مظاہرین پر فائرنگ کی، جس سے ایک شہری ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے، مشتعل مظاہرین نے محاصرہ کرکے بصرہ کی بندر گاہ بند کرادی۔ عرب ٹی وی کے مطابق جمعرات کے روز صوبائی حکومت کے ہیڈ کوارٹرز پر ہزاروں مظاہرین نے مطالبات کے حق میں ایک بار پھر احتجاج کیا۔ فورسز اہلکاروں نے انہیں منتشر کرنے کیلئے شیلنگ اور فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جواب میں مشتعل مظاہرین نے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب آتش گیر مواد اور پٹاخے پھینکے، جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More