معمر ملازمہ پر چوری کا الزام لگا کر تھانے میں وحشیانہ تشدد
اسلام آباد(نمائندہ امت)کئی پلازوں و دکانوں کے ارب پتی مالک کے بگڑے صاحبزادے نے اپنے بنگلے کی 55 سالہ ملازمہ عابدہ شاہین کو کام چھوڑنے کی پاداش میں زیورچوری کے کیس میں پھنسادیا ، تھانہ ویمن کے مرد اہلکاروں نے خاتون کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جلاد نما اہلکار لوہے کے پائپ سے تشدد کرتا اور بجلی کی تاروں کےسے کرنٹ لگاتا رہا۔ خاتون کو بغیر مقدمہ درج کیے 20گھنٹے سے زائد حبس بے جامیں رکھا ،ر تھانہ ویمن اسلام آباد کو خاتون کو بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے رہےاہلکار لوہے کے پائپ سے خاتون پر تشددکرتارہا۔اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا اورفرش پر پٹختا رہاپھر بجلی کی تاریں خاتون کی مٹھی میں دے کر سوئیچ آن کرکے کرنٹ لگاتا رہا۔ پولیس ٹارچر سے خاتون کے پورے جسم پر نیل پڑگئے اور دائیں پاوٴں کا ٹخنا بھی فریکچرہو گیا ۔پولیس یہ تمام تر تشدد بنگلے کے مالک بابر کھوکھر کے سامنے کرتی رہی۔