دو خواتین پر تشدد کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار
لاہور (خبر ایجنسیاں) تھانہ باٹا پور پولیس نے چوری کے الزام میں ملوث دو خواتین پر تشدد کرنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی ہے۔ خواتین پر تشدد کرنے کا واقعہ گزشتہ روز باٹا پور کے علاقے میں پیش آیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔