میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے بیڑے میں نئے جہاز کا اضافہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا چین میں تیار ہونے والا پانچواں جہاز پی ایم ایس ایس کشمیر بیڑے میں شامل کردیا گیا۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان تھے۔تقریب میں ممتاز فوجی، وفاقی سیکرٹریز اور صوبائی شخصیات نے شرکت کی۔یہ جہاز دفاعی ساز و سامان سے لیس ہے ۔یہ جہاز 94میٹر لمبا ، 1550ٹن وزنی اور 26ناٹیکل مائل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سیکورٹی ریئر ایڈمرل زکاءالرحمان نے کہا کہ نئے جہاز کی شمولیت سی پیک کی حفاظتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے منفرد اہمیت کا حامل ہے۔اس جہاز کا نام ’’کشمیر‘‘ رکھنے کا مقصد پاکستان کے حامل حصے کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ کشمیری لوگوں کی انتہک کوششوں کی علامت ہے ۔