اسامہ رضی کی اہلیہ سپرد خاک جنازے میں رہنمائوں کی شرکت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی کی اہلیہ کی نماز جنازہ مسجد بیت المکرم گلشن اقبال میں سابق امیر سید منور حسن نے پڑھائی جبکہ تدفین ماڈل کالونی قبرستان میں کی گئی ۔نماز جنازہ میں اسد اللہ بھٹو، راشدنسیم ، ڈپٹی سیکریٹری جماعت اسلامی محمد اصغر ، معراج الہدیٰ صدیقی ، حافظ نعیم الرحمن ودیگر رہنمائوں، صحافیوں طارق ابوالحسن و دیگر نے شرکت کی ۔