مقبوضہ کشمیر میں 13 سال بعد جامہ تلاشیوں کا سلسلہ شروع

0

لاہور(نمائندہ امت)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 13سال بعد جامہ تلاشیوں کا سلسلہ شروع کردیا، پلوامہ، رفیع آباد، کشتواڑ اور دیگر علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نہتے شہریوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ بھارتی فورسز کی دہشت گردی کیخلاف ہزاروں کشمیریوں نے سڑکوں پر نکل کر زبردست احتجاجی مظاہرے کئے اور اسلام و پاکستان کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ کشمیریوں کی طرف سے سبز ہلالی پرچم بھی لہرائے جاتے رہے۔بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر بدترین لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کرتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی 55راشٹریہ رائفلز ،183بی این سینٹرل ریزروپولیس فورس اور اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تمام داخلی اور خارجی علاقوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔بھارتی فورسزکی طرف سے کاررروائی کے آغاز کے فورابعد بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ کشتواڑ کے ایک رہائشی نے کشمیری میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 2 دنوں کے دوران ضلع کے علاقوں شہیدی گلی ، ملک محلہ ،سمنا اور دیگر ملحقہ علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔بھارتی فورسز اہلکاروں نے کشمیریوں کی جامہ تلاشیاں اور گھرگھر تلاشیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More