مقبوضہ کشمیر کے ضلع سامبا میں بھارتی فوج کے اہلکار نے خود کشی کر لی

0

لاہور(نمائندہ امت) مقبوضہ جموں کے ضلع سامبا میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لی ۔ نائیک جسویر سنگھ نامی اہلکار نے ضلع کے علاقے مہیشور میں اپنے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود کوگولی ماری۔خود کشی کے اس تازہ واقعہ سے جنوری 2007 سے مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں او رپولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر406ہو گئی ہے۔بھارتی فورسز میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات پر سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More