راولپنڈی کچہری میں فائرنگ سے ملزم ہلاک

0

راولپنڈی(نمائندہ امت)راولپنڈی کچہری میں فائرنگ سے پیشی پر آنے والا ملزم قتل ہو گیا،ملزمان فرار ہو گئے، پولیس حکام منہ دیکھتے رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کچہری میں پیشی پر آنے والے ملزم تنویر کو مخالفین نے کچہری کے مین گیٹ پر قتل کر دیا ۔مقتول تنویر کی عمر 60سال تھی اور قتل کرنے والے 2افراد تھے جن کی عمریں 35سال تک تھیں ۔ تنویر ناجائز اسلحہ کیس میں ضمانت پر تھا ۔ مقتول کے بھائی پرویز کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کے خلاف تھانہ روات میں قتل کا مقدمہ درج تھا ۔تنویر اس مقدمے سے بری ہوچکا تھا ۔شک ہے قتل کے مقدمے کے مدعیوں نے میرے بھائی کو قتل کیا ہے ،سی پی او عباس احسن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سول لائنز سے 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ میں ملوث ملزموں کو فوری گرفتاری کا حکم جاری کر دیا گیا جبکہ کچہری چوک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے بھی مدد لینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More