باجوڑ میں9 سالہ بچی کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

0

خار(نمائندہ امت)باجوڑ کے تحصیل ماموند علاقہ لغڑئی میں 9 سالہ بچی محترمہ کو تشدد کے بعد قتل کرنے اور اس پر تیزاب چھڑکنے کے واقعے پر باجوڑ یوتھ جرگہ نےباجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ قاتلوں کی فوری گرفتاری اور اسے عبرت ناک سزا دینے کا انتظامیہ سے مطالبہ کیا۔گزشتہ روز باجوڑ کے تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں ایک غریب گھرانے کی نو سالہ محترمہ نامی بچی کو بے دردی سے قتل کرنے، اس پر تیزاب چھڑکنے اور ہاتھ پاؤں کاٹنے اور اس کی لاش کو کھیتوں میں پھینکنے کے واقعے کے خلاف باجوڑ یوتھ جرگے نے باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔باجوڑ یوتھ جرگے کے چیئرمین عبدالحق یار، خائستہ الرحمان آتش، جاوید الرحمان، فضل سبحان، محمد ایوب، سرتاج عزیز، فرمان اللہ، ثناء اللہ و دیگر نے کہا کہ آئے روز باجوڑ میں ایسے ہی دلخراش واقعات رونما ہو رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے مقامی انتظامیہ خواب غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More