چندہ خور حکمران دھندے پر لگ گئے-نوازلیگ

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نئے ڈیموں کی تعمیرکے لئے ڈیم فنڈز کی اپیل پر شدید تنقید کی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کشکول توڑنے کے دعویدار چندہ خور حکمران آتے ہی اپنے دھندے پر لگ گئے، آمدن بڑھانے کی بجائے ہر شعبے میں اثاثے بیچنے اور چندہ اکٹھا کرنے کے منصوبے بن رہے ہیں۔ کشکول توڑنے کے دعویدار چندہ خور حکمران آتے ہی اپنے دھندے پر لگ گئے آمدن بڑھانے کی بجائے ہر شعبے میں اثاثے بیچنے اور چندہ اکٹھا کرنے کے منصوبے بن رہے ہیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ نئے ڈیمز کی تعمیر کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے خیبرپختونخوا میں 350گھوسٹ ڈیمز کی نشاندہی کریں‘۔انہوں نے سوال کیا کہ عمران حکومت کے بنائے ہوئے 350ڈیمز خیبرپختونخوا کے میں کہاں واقع ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More