ڈومیسٹک ایئرلائنز کے کرایوں میں دوگنا اضافے کا نوٹس لیا جائے- ہزارہ قومی اتحاد
کراچی (پ ر) ہزارہ قومی اتحاد کے مرکزی چیف آرگنائزر منیر عباسی ایڈووکیٹ، فدا تنولی، ڈاکٹر افضل، آصف ذوالفقار، خالد اعوان، صادق تنولی، کیپٹن (ر) یونس، خلیل الرحمن ماما، اورنگ زیب کاکا اور صدیق خان نے کہاہے کہ پی آئی اے، ایئر بلو اور سرینا ایئر لائن نے شائین ایئر کی ڈومیسٹک پروازیں بند ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھا کر کرایوں میں دگنا اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے اندرون ملک سفرکرنے والی عوام کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ ڈومیسٹک کرایوں پرانے نرخوں پر بحال کیا جائے۔