کراچی میں ہاکس بے کے ساحل پر 2نوجوان ڈوب گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے کے ساحل پر نہاتے ہوئے 2نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چھٹی کے روز ساحل سمندر پر نہانے والے 2نوجوان بے رحم موجوں کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے۔ سمندر کی تیز لہریں دونوں نوجوانوں کو اپنے ساتھ بہا کر لے گئیں۔ موقع پر موجود لائف گارڈز نے دونوں نوجوانوں کو سمندر سے نکال لیا اور انہیں اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے۔ نوجوانوں کی شناخت افتہاج اور جمال کے نام سے ہوئی جو جیل روڈ پی آئی بی کالونی کے رہائشی تھے۔ انتظامیہ نے ساحل سمندر پر لوگوں کو نہاتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ لائف گارڈز کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔