سعدرفیق کے خلاف ہمایوں اختر کو تحریک انصاف کاٹکٹ دینے کا فیصلہ
لاہور(امت نیوز ) پی ٹی آئی نے این اے 131لاہور میں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف ہمایوں اختر کوٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیاہےجبکہ ولید اقبال کو سینیٹ کا ٹکٹ ملے گا ۔ این اے 131میں ضمنی انتخاب کے لیے ہمایوں اختر اورولید اقبال دونوں سرگرم تھے اور انتخابی مہم چلارہے تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ دینے کیلئے علاقے میں سرو ے کروایاگیاجس کےذریعےلوگوں کی رائے لی گئی،سروے رپورٹ کی بنیادپر ہمایوں اختر کوٹکٹ دینے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔پی ٹی آئی کی جانب سے فیصلے کا حتمی اعلان آج متوقع ہے ۔