سعودی شاہی خاندان کے 11 کروڑ روپے کے زیورات پیرس ہوٹل سے چوری

0

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک )پیرس کے مشہور رٹز ہوٹل سے سعودی شاہی خاندان کے 11 کروڑ 46 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے جس کی رپورٹ درج کرادی گئی۔اطلاعات کے مطابق فائیو اسٹار رٹز ہوٹل میں چوری کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں اس بار سعودی شاہی رکن کو ہدف بنایا گیا ہے جو اس ہوٹل میں رہائش پذیرتھے۔ یہ ہوٹل مشہور سیاحتی مقام پلیس وینڈم کے قرب میں واقع ہے۔ واردات کے فوراً بعد فرانس کی ایک خاص تفتیشی ٹیم نے تفتیش شروع کردی ہے۔قبل ازیں جنوری میں رٹز ہوٹل کے اندر واقع جیولری کی دکانوں سے مسلح افراد نے 40 لاکھ یورو کے زیورات پر ہاتھ صاف کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More