لیبیا میں سرکاری آئل کمپنی پر خود کش حملہ-بمباروں سمیت4 ہلاک
طرابلس(امت نیوز) لیبیا کے دارالحکومت میں آئل کمپنی کے دفتر پر خود کش حملے میں 2 ملازمین ہلاک ہوگئے، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق طرابلس میں قومی آئل کمپنی کے مرکزی دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جہاں ایک حملہ آور نے عمارت میں داخل ہونے میں ناکامی پر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ آور وں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔چیف پولیس آفیسر احمد بن سلیم نے میڈیا کو بتایا کہ 2مسلح افراد نے مرکزی دفتر پر حملہ کر کے ملازمین کو یرغمال بنالیاتاہم سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں یرغمالیوں کو آزاد کرالیا گیا،اس دوران 2ملازمین ہلاک ہوگئے، جبکہ 2حملہ آور بھی مارے گئے۔