ناقص کارکردگی- خورد برد پر چیئرمین جامشورو6 ماہ کیلئے معطل

0

کوٹری (نامہ نگار) ناقص کارکردگی اور خورد برد کے الزام پر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی جامشورو کو 6 ماہ کےلئے معطل کر کے ان کی جگہ ڈپٹی کمشنر جامشورو کو ایڈ منسٹریٹر مقرر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ٹاؤن کمیٹی جامشورو کے چیئرمین لالہ فیصل کے اختیارات6ماہ کےلئے معطل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جامشورو فرید الدین مصطفی کو ایڈ منسٹریٹر مقرر کردیا ہے ،جنہوں نے پیر کے روز ایڈ منسٹریٹر کا چارج لیتے ہوئے علاقہ میں صحت وصفائی سمیت فراہمی و نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے متعلقہ عملہ کو ہدایت بھی جاری کردی ہیں ۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر جامشورو فرید الدین مصطفی نے رابطہ کرنے پر بتایاچیئرمین ٹاؤن کمیٹی جامشورو کی معطلی کی وجہ واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم کی جانب سے علاقہ میں نکاسی و فراہمی آب کی اسکیموں کے غیر فعال بنے ہوئے اورصحت وصفائی کا نظام خراب ہونے پرسمیت خورد برد کی شکایت پر عمل میں لائی گئی ہے ،جبکہ خورد برد سے متعلق تحقیقات اینٹی کرپشن سے کرائی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More