امریکا نے شامی دیہات پر ممنوعہ فاسفورس بم گرائے۔روس کا الزام

0

ماسکو / واشنگٹن(امت نیوز) روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے شام کے ایک دیہات پر فضائی حملے میں فاسفورس بم کی ایک ممنوعہ قسم کو استعمال کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بم امریکی فضائیہ نے شام کے صوبے دیر الزور کے دیہات پر گرائے جس سے دیہات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ روسی فوج کے اعلیٰ حکام نے کہا کہ امريکا کے دو F-15 لڑاکا طياروں نے بین الاقوامی جنگی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ دير الزور کے دیہات پر 8اور 9ستمبر کی درمیانی شب فاسفورس بم گرائے تاہم روسی حکام نے حملے سے ہونے والے جانی نقصان سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ دوسری جانب امريکی محکمہ دفاع پينٹاگون نے روسی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس من گھڑت پروپیگنڈے سے باز رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More