پروین رحمان قتل کیس میں گواہوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی سابق ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں پولیس حکام کو گواہوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے گرفتار ملزم رحیم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، جو آج سنائے جانے کا امکان ہے ۔گزشتہ روز سینٹرل جیل میں قائم انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پروین رحمان قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ وکلا طرفین کی جانب سے ملزم رحیم سواتی کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کرنے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، جو آج سنائے جانے کا امکان ہے۔سماعت پر مدعی کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے باعث گواہوں کو پیش نہیں کیا جاسکا۔ کیس کی پیروی کےدوران مجھے بھی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔سپریم کورٹ کےحکم کے باوجود گواہوں کو سیکورٹی نہیں دی گئی۔عدالت نے پولیس حکام کو گواہوں کو تحفظ فراہم کی ہے۔