بلوچستان میں سینیٹ ضمنی الیکشن کل ہوگا۔6 امیدوار مدمقابل
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)بلوچستان میں سینیٹ کا ضمنی کا انتخاب12 ستمبر(بدھ) کو ہو گا۔انتخاب میں متحدہ مجلس عمل کے رحمت اللہ کاکڑ، بلوچستان عوامی پارٹی کےسرفراز بگٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد ساجد ترین کے علاوہ 3 آزاد امیدوار علاؤ الدین مری،میر عامر خان رند اور میر غلام دستگیر با دینیمد مقابل ہوں گے۔پولنگ صبح9 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گی ۔حکومت میں شامل اتحادیوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سر فراز بگٹی کی حمایت کا اعلان پہلے ہی کیا ہے ۔