گاڑیاں چھیننے والے گروہ کا تعلق خیر پور سے ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد سے سرکاری گاڑیاں چھیننے میں دو گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفتیشی ذرائع کہتے ہیں گاڑیاں چھینے والے گروہ کا تعلق ضلع خیرپور سے ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سے سرکاری گاڑیاں چھیننے کا سلسلہ تھم نہ سکا، سرکاری گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں دو گروہ کے ملوث ہونےکاانکشاف ہواہے۔تفتیشی ذرائع کہتے ہیں کہ سرکاری گاڑیاں چھینے والے گروہ کا تعلق خیر پور سے ہے جبکہ مقامی کارندے بھی واردات میں حصہ لیتے ہیں،ملزمان سرکاری گاڑیاں چھینے کے بعد انہیں دو سے تین روز تک شہر میں رکھتے ہیں اور بعد میں انہیں نمبر پلیٹ تبدیل کرکے شہر سے باہر لے جاتے ہیں،تفتیشی ذرائع کے مطابق مزکورہ گروہ کے کارندے ماضی میں گرفتار ہوکر جیل بھی جا چکے ہیں جبکہ حالیہ وارداتوں میں ملوث ملزمان کے گروہ کی نشاندہی ہوگئی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔