اینگرو فوڈز لمیٹڈ کی غذائی پالیسیوں سے متعلق اجلاس میں شرکت

0

کراچی(بزنس رپورٹر)اینگرو فوڈز لمٹیڈنے خوراک کے تحفظ اور غذائی پالیسیوں پر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کی، تاکہ پاکستان میں ڈیری کی مصنوعات فراہم کرنے والے ممتاز ادارے کی حیثیت سے حاضرین کو اپنے قیمتی تجربہ میں شریک کیا جاسکے۔مباحثے کے دوران بیوریو آف نیوٹریشنل سائنسز اینڈ ہیلتھ ، کینیڈا میں سینئر سائنٹیفک پروجیکٹ کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر عتیق رحمن اور اینگرو فوڈز کے مینجر ریگولیٹری افیئرز، ڈاکٹر محمد ناصر، پروفیسر محمد سلیم و دیگر مقررین نے خیالات کا اظہار کیا۔ پاکستان سوسائٹی آف فوڈ سائنٹسٹس اینڈ ٹیکنالوجسٹس کی جانب سے مستجاب احمد نے کہا کہ محفوظ اور صحت بخش خوراک ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ آخرمیں ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز کے پروفیسر جاوید اقبال قاضی نے مہمانوں میں یادگاری شیلڈزتقسیم کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More