اقتصادی رابطہ کمیٹی کاگیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

0

اسلام آبا(نمائندہ امت /مانیٹرنگ ڈیسک ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فوری طور پر گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اطلاق اور ایجنڈے میں شامل دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے سے متعلق اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائےگی جب کہ حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کھاد فیکٹریوں کو نصف قیمت پر ایل این جی فراہم کرنے اورکسانوں کیلئے سبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کھاد فیکٹریوں کو 50 فیصد مقامی گیس اور 50 فیصد ایل این جی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایل این جی کا 50 فیصد بل کھاد کمپنیاں ادا کریں گی ،جب کہ 50 فیصد حکومت ادا کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More