3 کے الیکٹرک ملازمین کی درخواست ضمانت مسترد

0

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت نے کے الیکٹرک کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث 8سالہ عمرکے دونوں بازووں سے محروم ہونے سے متعلق کیس میں گرفتار 3 ملزمان سید سلیمان ، یاسر اور حفیظ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔ پیر کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وکیل استغاثہ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ کے الیکٹرک نے ملزمان کوکنڈے لگانے کی ذمہ داری دی تھی ،کے الیکٹرک کی ایماپر ملازمین پورے گوٹھوں کو کنڈے کے ذریعے بجلی فراہم کرتے ہیں ، ملزمان کی غفلت و لاپرواہی کے باعث 8 سالہ بچے کے دونوں بازو ضائع ہوچکے ہیں ، کیس ابھی تحقیقاتی مراحل میں ہے ، چالان میں اصل حقائق سامنے آئیں گے ، استدعا ہے کہ ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے ۔ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More