9ماہ کا بجٹ منظور کرانے کیلئے سندھ اسمبلی کا اجلاس14ستمبر کو طلب

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے آئندہ 9ماہ کے بجٹ اخراجات کی منظوری کیلئے14ستمبر کوصوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پہلی بار ترقیاتی بجٹ نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے کم سے کم رقم مختص کی جائے گی۔پیپلزپارٹی کی سابق صوبائی حکومت نے عام انتخابات کےپیش نظر رواں مالی سال کیلئے بجٹ میں صرف 30ستمبر تک کے اخراجات کی منظوری کی تھی تاکہ نئی حکومت اپنی ترجیحات کے مطابق بجٹ منظور کراسکے۔صوبائی حکومت نے یکم اکتوبر 2018سے 30جون 2019 تک 9ماہ کے بجٹ اخراجات کی منظوری کے لئے 14ستمبر کو سندھ اسمبلی کا اجلاس بلالیا جس میں 30ستمبر سے قبل بجٹ کی منظوری لے جائے گی تاکہ بجٹ خرچ کو قانونی کور مل سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی میں منظور کرائے گئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جاری منصوبوں کیلئے 202 ارب روپے مختص کئے گئے۔بجٹ میں کوئی بھی نیا ترقیاتی شامل کئے بغیر اس مد میں 50 ارب روپے رکھے گئے۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ نئی حکومت اس معاملے کا فیصلہ کرے گی کہ کون سے منصوبے مختص کئے جائیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں مالی سال میں ترقیاتی بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے ماضی کے مقابلے میں بہت کم فنڈز مختص ہوں گے۔ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لئے ان کے فنڈز میں اضافہ کیاجائے گانئے ترقیاتی منصوبوں وا ٹر کمیشن کی جانب سے سفارش کردہ منصوبوں کو اہمیت دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More