ن لیگ کی رجسٹریشن منسوخی کیلئے دائر درخواستیں مسترد

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن منسوخی کی تمام درخواستیں مسترد کردیں۔الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کی رجسٹریشن منسوخی کی چار درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے نام کے ساتھ سے نواز نہیں ہٹے گا۔الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر چاروں درخواستیں مسترد کیں، (ن) لیگ کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور، ابرار حسین رضا اور دیگر نے درخواست دی تھی۔درخواست گزار مخدوم نیاز انقلابی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت نواز شریف کو نااہل قرار دے چکی ہے اور نااہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی، اس لیے مسلم لیگ (ن) سے نواز شریف کا نام بھی نکالا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More