والدکودیکھ کر دل میں کوئی اچھاجذبہ نہیں جاگا-تطہیر فاطمہ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )والدیت کے خانے نام نکالنے کی درخواست کرنے والی لڑکی نے روزنامہ امت سے گفتگومیں بتایاکہ کتنی عجیب بات ہے کہ والدکوعدالتی احکامات پر پیش ہوناپڑاہے کیامیرے والدمیری زندگی کے قیمتی سولہ سال واپس لوٹاسکتے ہیں وہ توکیاکوئی بھی ایسانہیں کرسکتا۔پیشی کے دوران والدکودیکھ کر دل میں ان کے لیے کوئی اچھاجذبہ نہیں جاگا۔اگر والدہی بیٹیوں کاخیال کرناچھوڑ دیں گے توپھر اور کون ان کی دیکھ بھال کرسکتاہے ۔والدین سے بڑھ کر کوئی اور اولادکے دکھ نہ توسمجھ سکتاہے اور نہ ہی ان کامرہم بن سکتاہے ۔میری والدہ کوبدچلن ثابت کرنے کے لیے کیاکچھ نہیں کیاگیامگر میں نے پھر بھی اس پر صبروتحمل کامظا ہرہ کیا۔میری توآج بھی عدالت سے یہی درخواست تھی کہ بس میری ولدیت کے خانے سے میرے والدکانام نکال دیاجائے اسی سے مجھے دلی سکون مل سکے گا۔