رہائشی پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا-افتخار قائم خانی

0

کراچی( پ ر) ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افتخارعلی قائم خانی نے کہاہے کہ رہائشی پلاٹس پر پورشنزاوریونٹس/فلیٹس سمیت ہرقسم کی غیرقانونی تعمیرات کے مکمل خاتمے کیلئے جاری مہم اورپبلک سیل پروجیکٹس میں تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیا جائیگا اور ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر اورقانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تمام ریجن اورٹاؤن ڈائریکٹرز کوہدایت دی کہ وہ اپنے ٹاؤنز میں غیرقانونی تعمیرات کی فوری رپورٹس پیش کریں اور ملوث ملزمان کوسزادلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کیاجائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More