عزاداران حسین کو تمام بلدیاتی سہولیات فراہم کرینگے-جان محمد بلوچ

0

کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے کہاہے کہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں اور ماتمی جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی ، اسٹریٹ لائٹس سمیت صاف پانی کی فراہمی کیلئے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کے کے تحت مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر انہیں ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، محرم کے دوران کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، عزاداران حسین کو تمام بلدیاتی سہولیات فراہم کرینگے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار کے اطراف سی سی پیوربلاک کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ ، سلیم خان اور اہل تشیع منتظمین بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More