نوازشریف کو اہلیہ کے چہلم تک جیل منتقل نہ کرنے کی قرارداد

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کو اہلیہ کے چہلم تک جیل منتقل نہ کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کردی اور مطالبہ کیا ہے کہ جاتی امرا کو سب جیل قرار دیا جائے اور سابق وزیراعظم کو تعزیت کیلئے ملکی و غیر ملکی مہمانوں سے ملنے کی اجازت دی جائے۔قراردادن لیگ کے رکن اسمبلی میاں نصیر احمد نے جمع کرائی جس میں مزید کہا گیاہے کہ معزز ایوان میاں نواز شریف کی اہلیہ کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار اور ان کی جمہوریت کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔سابق خاتون اول کی وفات شریف خاندان کے لیے کسی المیے سے کم نہیں۔ شریف خاندان کی ملک کے لیے خدمات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ یہ ایوان حکومت سے اپیل کرتا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بناء پر نواز شریف کی پیرول پر رہائی بڑھائی جائے اور انہیں بیگم کلثوم نواز کے چہلم تک واپس اڈیالہ جیل منتقل نہ کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More