وزیر اعظم ہاوس میں غریبوں کے بچے پڑھیں گے

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کو جدید یونیورسٹی بنانے کا اعلان کردیا جس میں غریبوں کے بچے تعلیم حاصل کرینگے۔ایوان صدر سے متعلق فیصلہ دوسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔ وزیراعظم آفس میں قومی عمارتوں کے دوبارہ استعمال سے متعلق اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکمرانوں کا رہن سہن ایسا ہونا چاہیے کہ عوام کا پیسہ ضائع نہ ہو، اس لئے وزیراعظم عمران خان نے خود فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزیراعظم ہاوٴس میں نہیں رہیں گے جب کہ چاروں صوبوں کے گورنرز بھی گورنر ہاوٴسز میں نہیں رہیں گے۔وفاقی وزیرتعلیم نے بتایا کہ وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد ایک ہزار 96 کنال پر مشتمل ہے اور اس کا سالانہ خرچہ 47 کروڑ روپے ہے، اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاوٴس کو منفرد جدید یونیورسٹٰی بنایا جائے گا جب کہ وزیر اعظم ہاوٴس کے عقب میں واقع زمین پر مزید تعمیرات ہونگی ۔ تعلیمی ادارے کاپی سی ون بنے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنر ہاوٴس مری پر پنجاب حکومت نے 60 کروڑ روپے لگائے اور اس کا سالانہ خرچہ ساڑھے 3 سے 4 کروڑ ہے، مری میں پنجاب ہاوٴس پر ڈھائی کروڑ سالانہ خرچ ہو رہا ہے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس مری کو ہیریٹیج بوتیک ہوٹل بنایا جائے گا، جب کہ پنجاب ہاؤس مری کے حوالے سے پنجاب حکومت تمام اعدادوشمار اکٹھے کر کے اسے ٹورسٹ ریزورٹ بنائے گی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ گورنر ہاؤس لاہور کی مال روڈ والی دیوار گرا کر وہاں خوبصورت جنگلہ لگایا جائے گا جس سے اندر کا خوبصورت منظر دکھائی دے گا۔ لاہور میں موجود چنبہ ہاؤس کو گورنر آفس بنا دیا جائے گا، اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کو ایک فائیو اسٹار ہوٹل بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ گورنر ہاؤس بلوچستان اور خیبرپختون کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا جب کہ کراچی کے گورنر ہاؤس کو بھی میوزیم میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے، سند ھ حکومت کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More