بیٹے کی ہلاکت پر تاجر سڑکیں ٹھیک کرنے لگا
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ممبئی کی سڑکوں پر اکثر نظر آنے والا دادا راؤ بلہورے نہ تو کوئی میونسپلٹی ورکر ہے اور نہ کسی تعمیراتی کمپنی کا ملازم بلکہ وہ ایک بزنس مین ہے مگر اس کے باوجود وہ شہر کی خراب سڑکوں کی پیوندکاری کرتا ہے۔دادا راؤ بلہورے کو 16 سالہ بیٹے پرکاش کی 2015 میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاکت کا ایسا صدمہ پہنچا کہ اب اس نے بیٹے کی یاد میں کسی سرکاری مدد کے بغیر خود ہی سڑکوں کو ٹھیک کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا ۔بیٹے کے انتقال کے بعد 3 برسوں میں وہ ممبئی کی سڑکوں 600 سے زائد گڑھے درست کر چکا ہے جس سے نہ جانے کتنی کی جانیں بچ چکی ہیں۔