سندھ -بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ دہشتگردی خاتمے کیلئے ملکر کام کرنے پر متفق
کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جمعہ کے روز یہاں ملاقات کی۔ دونوں وزیراعلیٰ کے مابین نئی حکومتوں کے قیام کے بعد یہ پہلی باضابطہ ملاقات تھی جس میں بین الصوبائی امور، صوبائی ہم آہنگی کے فروغ، امن وامان اور دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں وزراء اعلیٰ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے سے اتفاق کرتے ہوئے دونوں صوبوں کے سرحدی علاقوں میں دونوں اطراف کی چیک پوسٹوں کو بہتر بنانے اور چیکنگ کو مزید موثر کرنے کا فیصلہ کیا اور دونوں صوبوں کے آئی جی پولیس کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے سے اتفاق کیا گیا۔