حافظ نعیم -ناظمہ جمعیت طالبات کی انٹر کے پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے انٹر پری میڈیکل میں عثمان پبلک ہائر سیکنڈری اسکول سسٹم کی طالبہ خدیجہ اشرف کو دوسری پوزیشن اور عرفہ کا چوتھی پوزیشن ملنے والی طلبہ سمیت تمام پوزیشن ہولڈرز طالبات، ان کے اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی بیان میں حافظ نعیم نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز طالبات نے اپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ عثمان پبلک اسکول سسٹم کامیابیوں کے تسلسل کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رکھے گا۔ اسلامی جمعیت طالبات کراچی کی ناظمہ فاریہ علیم نے بھی پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More