اے پی این ایس کے تحت الیاس شاکر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

0

کراچی(پ ر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے تحت روزنامہ قومی اخبار اور روزنامہ ریاست کراچی کے چیف ایڈیٹر ممتاز صحافی الیاس شاکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس ہوا، جس سے سینئر نائب صدر قاضی اسدعابد، سیکرٹری جنرل سرمد علی، مشتاق قریشی، مختار عاقل، فیصل زاہد ملک، علی حسن نقوی، ڈاکٹروقاریوسف عظیمی، مرحوم کے صاحبزادوں فہد شاکر، اسدشاکر، صاحبزادیوں حرا شاکر اور صدف شاکر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہاکہ الیاس شاکر نے صحافت میں مقامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے نئی طرز ایجاد کی۔مقررین نے مرحوم کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More