بھارتی ٹی وی پر مارننگ شو کے دوران خاتون مہمان چل بسی

0

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ایک مارننگ شو کے دوران ایک خاتون مہمان بات کرتے ہوئے اچانک چل بسی۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ریٹا جتندر نامی خاتون پیر کو ایک مارننگ شو میں شریک تھیں اور ساڑھے 8بجے بات کرتے ہوئے اچانک ان کا سر پیچھے کی طرف جھکا، منہ کھل گیا اور آنکھیں بند ہوگئیں، جس کی وجہ اچانک حرکت قلب بند ہوجانا بنی۔شو کے میزبان زاہد مختار نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کے بارے میں چند دلچسپ چیزیں بتا رہی تھیں اور بالکل ٹھیک نظر آرہی تھیں، مگر اچانک ہی انہوں نے بات کرنا بند کردیا اور ہچکیاں لینے لگیں، ہم نے انٹرویو روک دیا اور ایک ڈاکومینٹری نشریات میں لگادی تاکہ انہیں دیکھ سکیں اور پھر ہسپتال لے گئے۔ 81سالہ ریٹا جتندر کو ہسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دیا گیا۔ ریٹا سابق سرکاری ملازم تھیں اور اکثر ٹی وی شوز میں شرکت کرتی تھیں اور زاہد مختار نے بتایا کہ ان کے آخری الفاظ یہ تھے یہ انہوں نے کس طرح ڈراموں میں کام شروع کیا۔حیران طور پر ریٹا جتندر نے اپنی موت کے بارے میں اس پروگرام میں شرکت کرنے سے پہلے بھی بات کی تھی۔ ٹی وی اسٹوڈیو جاتے ہوئے گاڑی میں اپنے ڈرائیور سے بات کرتے ہوئے انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ ان کی موت بھی سابق بھارتی صدر اے پی جے عبدالکلام کی طرح ہو، جو 2015میں ایک لیکچر دیتے ہوئے انتقال کرگئے تھے۔ریٹا نے ڈرائیور کو کہا ڈاکٹرعبدالکلام کام کرتے ہوئے مرے اور میں چاہتی ہوں کہ میری زندگی کا اختتام بھی ایسا ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More