رائل نیوی کا جہاز آرگیل خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) رائل نیوی کا جہاز آرگیل خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا۔کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے افسران اور برطانوی ہائی کمشنر نے رائل نیوی کے جہاز کا پُرتپاک استقبال کیا۔ رائل نیوی کے جہاز کے دورے کا مقصد مشقوں کے انعقاد اور مشترکہ مفادات کے اُمور پر تبادلہ خیال کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین اشتراک اور مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔بندرگاہ کے دورے کی تکمیل پر پاک بحریہ اور رائل نیوی کے جہازوں کے درمیان کھلے سمندر میں باہمی مشق کا انعقاد ہوگا جس میں مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مذکورہ جہاز پر گائیڈڈ میزائل آرگیل ٹاپ 23جہاز نصب ہے جس کو 1991میں رائل نیوی میں شامل کیا گیا۔ قبل ازیں پاک بحریہ کا ایف 22پی جہاز جولائی 2018میں برطانیہ کی بندرگاہ پورٹسمتھ کا دورہ کر چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More