ڈاڑھی رکھنے پر آسٹریلوی کھلاڑی مجھے اسامہ کہتا رہا-معین علی

0

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی نژاداور انگلش آل راونڈر معین علی نے کہا ہے کہ 2015 ء میں ایشز سیریز کے دوران ایک آسٹریلوی کھلاڑی انہیں ’اسامہ‘ کہہ کر پکارا تھا ۔انہوں نے یہ سنسنی خیز انکشاف اپنی سوانح حیات میں کیا، جس میں انہوں نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر تعصبانہ رویے کا الزام عائد کیا۔انہوں نے بتایا کہ 2015 ءمیں کارڈف ٹیسٹ کے دوران جب وہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے کے لئے میدان میں اترے تو انہیں ایک کھلاڑی نے اسامہ کہہ کر پکارا تاہم انہوں نے کھلاڑی کا نام نہیں بتایا۔ کارڈف ٹیسٹ میں معین علی نے میچ وننگ پرفارمنس دی تھی ،جس میں انہوں نے77رنز اسکور کرنے کے ساتھ 5وکٹ بھی حاصل کئے تھے اور آسٹریلیا کو انگلینڈ کے ہاتھوں 169 رنز سے شکست ہوئی تھی۔آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی کی جانب سے کسے جانے والے اس جملے سے سخت دھچکا لگا جب وہ کھلاڑی کہہ رہا تھا کہ اس اسامہ کو قابو کرنا ہے۔معین علی نے مزید بتایا کہ یہ سن کر میرا چہرہ لال ہوگیا کیونکہ یہ میری برداشت سے باہر تھا۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے معین علی کے الزامات پر تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔ آئی سی سی ترجمان کا کہنا تھا کہ ان الزامات سے کوئی تعلق نہیں اور ہر ملک کی اپنی نسلی تعصب کی پالیسی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More