تھانہ کلچر اور پولیس رویوں میں مثبت تبدیلی ضروری ہے-آئی جی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سی پی او میں پہلے ویڈیو کانفرنسنگ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیکر احکامات دیئے گئے۔ اجلاس میں حیدرآباد میرپورخاص سکھر لاڑکانہ شہیدبینظیرآباد کے ڈی آئی جیز نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔آئی جی نے کہا کہ ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے محرم کے جلوسوں و دیگر اجتماعات کی سیکورٹی کو غیرمعمولی بنایا جائے۔ تھانہ کلچر اور پولیس اہلکاروں کے رویوں میں مثبت تبدیلی وقت کی ایک اہم ضرورت ہے، کیونکہ جرائم پر کنٹرول صرف اور صرف عوام دوست ماحول کے فروغ اور تعاون کی فضامیں ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال پر موثر کنٹرول کے ضمن میں تھانہ جات کی سطح پر پیٹرولنگ ، پکٹنگ ، اسنیپ چیکنگ ، ریکی نگرانی اور سراغ رسانی جیسے اقدامات کو انتہائی ٹھوس بنایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More