گیس بندش پر لیاری کے عوام کھانا بھی خریدنے پر مجبور ہوگئے- بلال سلیم قادری
کراچی (پ ر) سربراہ سنی تحریک علامہ بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ لیاری کے عوام کے الیکٹرک کے ہاتھوں پہلے کیا کم پریشان تھے کہ اب رہی سہی کسر واٹر بورڈ اور سوئی سدرن گیس نے پوری کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاری کے عوام کو پینے کا صاف پانی خریدنے کے ساتھ ساتھ گیس بندش کے ذریعے پکا پکایا کھانا خریدنے پر بھی مجبور کردیا گیا۔ حکومت لیاری کے عوام پر ظلم بند کرے۔ بصورت دیگر سنی تحریک سخت احتجاج کی کال دے گی۔